پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے حمایت سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، ایم پی اے بلال غفار کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر کیلئے غور کیا جارہا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی 18 جنوری کو اپنے منصب سے استعفیٰ اسپیکر کو جمع کرائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سے اپوزیشن لیڈر کے نام پر حمایت کی درخواست کرے گی۔
ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ تاحال حلیم عادل شیخ کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا، اپنا امیدوار بھی لاسکتے ہیں۔ دوسری جانب جی ڈی اے رہنماء اس حوالے سے کل مشاورت کریں گے۔