Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور: مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پشاور کے 5 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ آج 16 جنوری کی شامل سے ہوگا، جب کہ اس کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے موقع پر تمام تقریبات، ہجوم، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دفاتر بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن میں شامل علاقوں کے نام درجہ ذیل ہیں۔

لاک ڈاؤن یکہ توت بازار روڈ کے علاقے
حیات آباد فیز 4 میں اسٹریٹ 4،5،6 اور سیکٹر پی 1
حیات آباد فیز 3 میں اسٹریٹ نمبر 1 ،2 اور سیکٹر ایل آئی
ورسک روڈ
خوشحال ٹاؤن

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں کے خارجی اور داخلی راستے بند رہیں گے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران ضروری اشیا کی دکانیں، فارمیسی، اسپتال وغیرہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 17 اور 18 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں 5 افراد سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube