ملزم بیٹا اور قاتل گرفتار کرلئے گئے
لاہور ميں بيٹے نے جائیداد کے لالچ میں باپ کو قتل کروا ديا، ملزم نے باپ کو قتل کرنے کیلئے 12 لاکھ روپے ميں ڈيل کی تھی۔ ملزم نے پوليس حراست ميں جرم کا اعتراف کرليا، اپنی کارستانی چھپانے کیلئے بيٹا خود ہی قتل کے کيس ميں مدعی بھی بنارہا۔
لاہور میں بيٹا جائيداد کی لالچ ميں ایسا اندھا ہوا کہ باپ کو کرائے کے قاتلوں سے مروا دیا۔ رمضان نامی تاجر کے قتل کی واردات کچھ عرصہ قبل چوہنگ کے علاقے ميں ہوئی تھی، مقتول کا بيٹا مدعی بنا ليکن دوران تفتيش متضاد بيانات اور کلوز سرکٹ فوٹيج ميں مشکوک حرکتوں نے بھانڈا پھوڑ ديا۔
عابد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ والد کے قتل کے عوض شوٹرز سے 12 لاکھ روپے میں ڈيل کی، 5 لاکھ روپے ايڈوانس اور باقی رقم واردات کے بعد ادا کی۔
پوليس نے واقعے میں ملوث دونوں شوٹرز کو بھی گرفتار کرلیا۔