Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

راجن پور: محکمہ جنگلات کی 200ایکڑ اراضی واگزار

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 5 months ago

مزید 500ایکڑ رقبہ واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری

راجن پور میں محکمہ جنگلات کی 3 ہزار ایکڑ اراضی میں سے 200ایکٹر اراضی سے غیر قانونی قبضہ ختم کروا کر زمین واگزار کروا لی گئی۔

محمکہ اینٹی کرپشن اور محکمہ جنگلات نے سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑوانے کے لیے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا۔ اس دوران 5 کروڑ مالیت کی 200 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔

ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مطابق پولیس، محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کا تحصیل جام پور اور تحصیل راجن پور میں آپریشن جاری ہے۔ تحصیل جام پور سے 150 ایکڑ اور تحصیل راجن پور سے 50 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا۔ جلد ہی اس رقبے پر شجر کاری شروع کر دی جائے گی۔

آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عورتیں ڈنڈے لے کر آپریشن رکوانے پہنچیں جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔

مزید 500 ایکڑ رقبہ واگزار کرانے کے لیے رکھ خانواہ، رکھ فاضل، رکھ کوٹلہ نصیر اور رکھ مرغائی میں آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube