Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائینگے

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے آج بروز جمعہ 15 جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔ لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

 وزیر اعظم شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب بورڈ آف ریونیو کے اقدامات، ہیلتھ کارڈز کی تقسیم ، صوبے میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیوں اور ایگریکلچر مارکیٹنگ سے متعلق اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ ایک روزہ دورے میں عمران خان صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 8 جنوری کو لاہور کا دورہ کرنا تھا، تاہم سانحہ مچھ اور کوئٹہ روانگی کے باعث یہ دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube