Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

چین نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 9 months ago
PIA-AFP-1

فوٹو: اے ایف پی

چین نے پاکستانی مسافروں پر 3 ہفتوں کیلئے عارضی سفری پابندی عائد کردی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

چین نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پاکستانی مسافروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانی مسافروں پر 3 ہفتوں کی عارضی سفری پابندی عائد کردی۔

مزید جانیے: چین نے کرونا وائرس کی تحقیقات کیلئے ماہرین کو ووہان آنے کی اجازت دیدی

چین کی جانب سے پابندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے فضائی آپریشن معطل کردیا، ترجمان پی آئی اے نے فضائی آپریشن کی معطلی کی تصدیق کردی، پاکستانی مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آپریشن معطل ہوا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز چین کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے مقامی سطح پر تیار کروناوائرس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ چین میں 8 ماہ بعد کرونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث چین کے متاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئی ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 10 ہزار 818 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے، 2 ہزار 410 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube