Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

بلوچستان، گدھے کو گولی مارنے پر دو سیکیورٹی اہلکار معطل

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 8 months ago

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گدھے کو گولی مارکر ہلاک کرنے اور ویڈیو بنانے پر دو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

لیویزاہلکاروں کی جانب سے گدھے کو سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ شہریوں کی جانب سے گدھے کو بے دردی سے قتل کرنے پر لیویز اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ نے واقعہ کا نوٹس لیکر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے دو دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معطل لیویز اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گدھا باؤلا ہوکر لوگوں کو کاٹ رہا تھا۔ علاقہ مکینوں کی شکایت کے بعد گدھے کے مالک کی اجازت کے بعد ہی لیویز اہلکاروں نے اسے ہلاک کیا گیا۔

لیویز اہلکاروں کے اس دعوے کی اہل علاقہ یا گدھے کی مالک سے تصدیق نہ ہوسکی۔ انکوائری کمیٹی اس دعوے کا بھی جائزہ لے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube