Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں غیرقانونی بھرتیاں، 361 سرکاری ملازمین برطرف

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان کے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں غیرقانونی اور جعلسازی سے بھرتی کئے گئے 361 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ یہ تمام ملازمین 2008ء میں بھرتی کئے گئے تھے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے ملازمین 2011ء اور 2012ء میں مجاز حکام کی منظوری کے بغیرغیر قانونی اور جعلسازی سے بھرتی کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیٹی نے 387 ملازمین کی ویری فکیشن کی جن میں سے صرف 26 ملازمین کی تقرریاں قانونی قرار پائیں، برطرف کئے گئے ملازمین میں 29 اسسٹنٹ اور 161 سب انجینئرز بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف ملازمین کی جانب سے وصول کی گئیں تمام تنخواہیں بھی واپس لی جائیں گی، محکمے نے برطرف ملازمین اور انہیں جعلسازی سے بھرتی کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے معاملہ اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیج دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube