Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: ایک من چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Drugs

فائل فوٹو

کوئٹہ میں پولیس نے مغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے ایک من چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد کی گئی چرس اعلیٰ کوالٹی کی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ایس پی اخلاق احمد کے مطابق عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف معلومات شیئر کریں دونوں مل کر آگے جائیں گے۔

اے ایس پی اخلاق احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ سریاب سرکل کی حدود میں جرائم برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

ایس پی اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ جہاں تک منظم جرائم کا تعلق ہے تو یہاں کے جو لوکل ہینڈلرز ہیں ان کے حوالے سے معلومات ہو اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرسکیں۔

کیپیٹل پولیس آفیسر کی ہدایت پر شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube