Saturday, February 27, 2021  | 14 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

اسکولزدوبارہ بند کرنے پڑے توایک دم کردینگے،وزیرتعلیم پنجاب

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پہلی سے 8 ویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز رواں ماہ کی 25 جنوری کو ہو جائے گا، تاہم اس سے قبل جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اسکول دوبارہ بند کرنے پڑے تو ایک دم سے بند کردئیے جائیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ ہم صوبے بھر میں اسکولوں کو کھولنے جا رہے ہیں، 18 جنوری سے ہائی اسکول کے بچے تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے، جس میں 9 ویں، 10 ویں، 11ویں اور 12 ویں کے بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مرحلہ وار پرائمری اور الیمنٹری اسکولوں کو کھولا جائے گا، جب کہ یکم فروری سے یونی ورسٹیز کے بچے واپس تعلیمی اداروں میں آئیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اسکولوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر بہترین طریقے سے عمل کیا گیا۔ اس لیے ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو واپس اسکول بھیجیں۔ پچھلی دفعہ سے بھی زیادہ اس دفعہ کرونا وائرس سے متعلق رائج قوانین پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور چیمبر میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا۔ کئی اسکولز کی انتظامیہ نے اسکولز کو نقصان کی وجہ سے بند کرنا شروع کرديئے ہيں۔ 18جنوری سے9 ویں، 10ویں کی کلاسز کھل جائیں گی۔ 25جنوری سے پہلی سے 8ویں تک کلاسز شروع ہوں گی۔ اسکول دوبارہ بند کرنے پڑے تو ایک دم سے بند کردئیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. اے بی  January 15, 2021 4:06 am/ Reply

    بچوں کی صحت سب دے ضروری ھے پوری دنیا میں کرونا مذید خطرناک ھوتا جا رھا ھے

  2. احسان  January 15, 2021 10:17 am/ Reply

    سر تعلیمی بند ہی رہنے دو
    آپ تو اس سے با خوبی واقف ہو یہ کیسی بیماری ہے

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube