Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیر توانائی سندھ کی سرمایہ کاروں کو دھمکی

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

سندھ کے جزائر پر کسی کا حق نہیں، امتیاز شیخ

سندھ حکومت نے بنڈل آئی لينڈ کے معاملے پر سرمايہ کاروں کو بھی دھمکی دے دی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کسی صوبائی معاملے ميں مداخلت نہيں کرسکتے۔

سندھ کے جزائر پر کسی اور کا حق نہيں، بنڈل آئی لينڈ کے معاملے پر صوبائی وزير توانائی نے شدید غصے کا اظہار کردیا، امتياز شيخ نے

وفاق کے بعد سرمايہ کاروں کو بھی دھمکی دیدی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ان انویسٹرز کو خبردار کرنا چاہتا ہوں جو آئی لینڈ پر آنے کی کوشش کرینگے، ان کے سامنے سندھ کی عوام کھڑے ہوں گے، وہ اپنا کام نہیں کرسکیں گے۔

جزائر سے متعلق صدارتی آرڈيننس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وفاق کو آڑے ہاتھوں ليا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کسی صوبائی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتے، وفاقی کابینہ کسی صوبائی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جزائر پر کوئی سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا، سندھ ہائيکورٹ کا فيصلہ بھی موجود ہے، وفاق نہ مانا تو صوبائی حکومت کو مزيد سخت فيصلے کرنا پڑيں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube