Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کےباہرجانےکی انکوائری ہونی چاہیے،فوادچوہدری

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

اپوزیشن کی تحریک بیٹھ گئی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کی ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفوادچوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر بڑی انکوائری بٹھا کرحقائق سامنے لانے چاہییں۔

انھوں نےتسلیم کیا کہ نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا۔اپوزیشن سےمتعلق فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک بیٹھ گئی ہے،اس تحریک کا کوئی جواز نہیں ہے،اپوزیشن والوں کا ابو بچاؤ آپریشن ناکام ہوا ہے۔انھوں نے پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام قرار دے دیا۔

فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان وہ ملک تھا جوتھرمامیٹر نہیں بنا سکتا تھا تاہم اب وینٹیلیٹر بنا رہے ہیں اوراپنی ڈائیلیسز مشینز بنانےجا رہے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے ٹو اور تھری ویلر وہیلکل کی پالیسی لے کر آئے اوراب فور ویلر کی پالیسی بنانےجا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube