نئی واٹس ایپ پالیسی، میسیج یاکال کاریکارڈ نہیں رکھاجائیگا، حکام

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago

قواعدکا اطلاق بزنس اکاؤنٹ پرہوگا، فیس بک پبلک پالیسی مینجر

فيس بک پبلک پاليسی منيجرسحر طارق نے واضح کیا ہے کہ واٹس ايپ پرائیویٹ میسیجز یا کالز نہیں سن سکے گا جبکہ صارفین کے لیے کوئی نئے قواعد نہیں لاگو ہونگے۔

فيس بک پبلک پاليسی منيجرسحر طارق نےبدھ کوسماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو ميں کرتےہوئے واٹس ایپ سے متعلق افواہوں کو مسترد کرديا۔ انھوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میسیج یا کال کا لاگ نہيں رکھا جائے گا اورکانٹیکٹس کی تفصیلات بھی فیس بک سے شیئر نہیں ہوگی۔

سحر طارق نےبتایا کہ فیس بک کی جو 2016 سے پاليسی تھی،ابھی بھی وہی پاليسی ہے،جو ٹرمز آف سروس ہيں اس ميں کوئی تبديلی نہيں آئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صارف کی پرائيوسی ميسجز انکرپشن ہيں۔

انھوں نے بتایا کہ نئے ٹرمز آف سروس کا اطلاق بزنس اکاؤنٹ پرہوگا اورصارفين کو اسے تسليم کرنے ميں قباحت نہيں ہونی چاہيے۔ انھوں نے مزید وضاحت کی کہ صارفین کا خيال ہے کہ اب شايد آپ کے پيغامات يا کريڈٹ کارڈ کا نمبر يا فنانشل ڈيٹا شيئر کيا جائے گا تاہم يہ خيال غلط ہے۔

پروگرام نيا دن ميں گفتگوميں سحر طارق نے واضح کيا کہ ايک عام صارف کے ليے پاليسی ميں کوئی تبديلی نہيں آئی۔

فيس بک پبلک پاليسی منيجرنےمزید وضاحت دی کہ دنيا کے تمام صارفين کے ليے ايک ہی پاليسی ہوتی ہے،ٹرمز آف سروس تسليم نہ کرنے والے مخصوص مدت کے بعد سروس استعمال نہيں کرسکيں گےليکن ان کا ڈيٹا محفوظ رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube