Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

لاڑکانہ:نوبیاہتا دلہن کی گولی لگنےسےموت،ٹک ٹاک حادثہ یاقتل؟

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 11 months ago

لاڑکانہ میں ایک نوبیاہتا دلہن اور خاتون ایس ایچ او کی بہن پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ گولی ٹک ٹاک بناتے وقت حادثاتی طور پر لگی جبکہ لواحقین نے قتل کا شک ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باقرانی روڈ کی رہائشی 18 سالہ سرور کو اپنے گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے پر چانڈکا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

خاتون کی شادی ڈیڑہ ماہ قبل عامر کلہوڑو نامی شخص سے ہوئی تھی جن کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کی موت ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول سے گولی لگنے کے باعث ہوئی۔

گولی کا شکار ہونے والی خاتون تھانہ قمبر ویمن تھانے کی ایس ایچ او صنم کی بہن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن لاڑکانہ رحمت عباسی کی بھانجی تھیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کی بہن نے ٹک ٹاک والی بات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل لگتا ہے۔

پولیس نے قتل کے شبے میں سرور کے شوہر عامر کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاش کو دیکھنے سے بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے گولی پشت سے چلی ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد ہی اس کیس میں حتمی طور پر کوئی رائے دی جاسکے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube