بجلی اور مواصلات کا نظم بھی متاثر
چترال شہر اور گرد و نواح میں گرد الود تیز ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 12 جنوری بروز منگل کو چترال گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ مین آگیا، جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 20 ناٹ یعنی 37 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ سرد لہروں کی وجہ سے چترال میں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب تیز ہواؤں کی وجہ سے چترال شہر میں بجلی کی ترسیل بھی رات سے منقطع ہے۔