Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کراچی:خفیہ اطلاعات پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2021 | Last Updated: 9 months ago

کمپیوٹرز بھی تحویل میں لے لیے گئے

کراچی کے اہم علاقے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپے کے دوران کمپیوٹرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سی سی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں قائم بزنس ایوینیو کی عمارت کے اندر موجود سافٹ ویئر ہاؤس کے دفتر پر چھاپہ مارا  گیا ہے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے بزنس ایونیو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے پیر کو رات گئے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا۔ سیکیورٹی حکام کی بزنس ایونیو میں قائم سافٹ وئیر ہاوس میں موجود افرا سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اس دوران سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کرنے والے 8 افراد کے بیانات لیئے کیے گئے۔

ایف آئی اے سی سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ ٹیم بزنس ایونیو آفس نمبر 602 اور 603 میں کارروائی کیلئے12 گھنٹے تک دفتر میں موجود رہیں۔ ایف آئی اے سائیبر کرائم کی جانب سے کمپیوٹرز اور دیگر سامان تحویل میں لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے عندالغفار نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کارروائی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتا سکتے۔ سرکاری بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کمپنی کے بین الاقوامی مشکوک رابطوں کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔ ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ریکارڈز اور ٹیکنیکل شواہد قبضے میں لے لیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube