Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > پاکستان

چائے پلائیں گے، فوجی ترجمان، پیزا کھانا ہے، مولانا

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 4 days ago

جلسہ عام سے خطاب

پاکستان آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرے گی تو انہیں چائے پانی پلائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ پاپا جونز کا پیزا کھائیں گے۔

آج پریس کانفرنس کے دوران پاکستان آرمی کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ فضل الرحمان کہتا ہے جی ایچ کیو کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ آئیں، انہیں چائے پانی پلائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ’میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں۔ یہ زیادتی ہے۔ یہ مہمانداری نہیں ہے۔‘

میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سوال پر بتایا کہ پاک فوج نے دیانتداری سے انتخابات کروائے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’فوج کا الیکشن سے کیا کام ہے۔ اب آپ نے تسلیم کیا ہے کہ ہم نے کروائے ہیں تو دیانتداری سے نہیں بلکہ جانبداری سے کروائے ہیں اور دھاندلی کروائی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube