Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

سینیٹ انتخابات: سندھ حکومت کوجواب کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سینیٹر رضا ربانی اور وکلاء تحریری جواب دینگے

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی، دلائل کے آغاز پر ہی اٹارنی جنرل کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ سینیٹر رضا ربانی اور وکلاء کو تحریری جواب دینے کی اجازت مل گئی۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے قانونی طریقہ کیا ہوگا؟، صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰ کے بڑے بینچ میں سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے ریفرنس قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے اور کہا کہ عدالت صدارتی ریفرنس پر رائے دینے کی پابند ہے بشرطیکہ سوال عوامی اہمیت اور قانونی نوعیت کا ہو۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا طریقۂ کار بھی آئین میں نہیں، آپ کی تشریح کے تحت تو اسپیکر کا الیکشن بھی آئین کے تحت نہیں ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے کہا اسپیکر الیکشن کا طریقۂ کار اسمبلی رولز میں موجود ہے۔

جے یو آئی نے صدارتی ریفرنس پارلیمنٹ کو نیچا دکھانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی۔ اپنے جواب میں کہا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونے ہیں یا نہیں فیصلہ کرنا پارلیمان کا کام ہے۔

عدالت نے رضا ربانی، جے یو آئی (ف) اور 2 وکلاء کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

سینئر ایڈووکیٹ لطیف یوسفزئی ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی وکالت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube