Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی متبادل پاکستانی ایپلی کیشن متعارف

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

زیپ بڈی ایپ میں پرائیویسی کا خیال رکھا گیا ہے، ماجد عزیز

واٹس ايپ کی نئی پالیسی سے پريشان صارفين اب پریشان نہ ہوں، پاکستانی نوجوان نے نئی ’’زیپ بڈی ایپ‘‘ دنیا بھر ميں متعارف کرا دی۔ بانی ماجد عزیز نے سگنل اور ٹیلی گرام کی پرائیوسی کو بھی عارضی قرار دے دیا۔

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی نے نئے خدشات اٹھائے تو صارفین کیا کریں اور کیا نہ کریں کی فکر میں پڑ گئے، ایسے میں پاکستانی نوجوان نے سب کی پریشانی دور کرتے ہوئے معروف ایپلی کیشن سے ملتی جلتی ایپ بنالی۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ماجد عزیز نے اپنی ایپ ’’زیپ بڈی ایپ‘‘کی خصوصیات کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ویڈیو اور آڈیو کالز کی سہولت بھی موجود ہے، لائیو لوکیشن اور آگمینٹڈ ریالٹی جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

ایپ کے بانی نے دیگر نئی ایپلی کیشنز پر جانے والوں کو بھی خبردار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین سگنل اور ٹیلی گرام کو بھی محفوظ نہ سمجھیں، جب تک ان کے بزنس ماڈل ڈس کلوز نہیں ہوجاتے یہ سیف ہیں۔

ماجد عزیز کا مزید کہنا ہے کہ یہاں سے ڈیٹا باہر لے جانے پر حکومت کو نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ فيس بک 7 سال پہلے واٹس ايپ کمپنی خريد چکا ہے، جس نے اب صارفین کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، 8 فروری تک پالیسی تسلیم نہ کرنیوالے ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. aaa  January 15, 2021 7:48 pm/ Reply

    naam hi koe dhang ka rakh lete

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube