Friday, February 26, 2021  | 13 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی نظام ’’راست‘‘ کا اجراء

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معاشی فروغ، خواتین کی مالی شمولیت میں مددملے گی، وزیراعظم

وزیراعظم نے ملک کے پہلے فری ڈيجيٹل ادائيگی کے نظام راست کا افتتاح کردیا۔ عمران خان کہتے ہيں کہ 22 کروڑ آبادی کا پوری طرح فائدہ نہيں اٹھا سکے، صرف 20 لاکھ افراد ٹيکس ديتے ہيں، راست پروگرام کے ذريعے لوگوں کو ڈيجيٹل چينل کی طرف لايا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ کا افتتاح کردیا، تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’راست‘‘ سے معیشت کو باضابطہ طور پر فروغ دینے، خواتین کی مالی شمولیت اور ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، کیش معیشت پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی کی استعداد کار کو بروئے کار لانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیش معیشت ٹیکس وصولی کو بری طرح متاثر کرتی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے صرف 20 لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کیش معیشت سے آگے بڑھنے کا ایک ذریعہ ہے جہاں ہم اپنی 22 کروڑ آبادی کی صلاحیتوں سے زیادہ استفادہ کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے راست پر کام کرنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارکباد دی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو باضابطہ طریقوں سے ترسیلات زر بھیجنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی کوششوں کی بدولت غیرملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہمارے حسابات جاریہ کا خسارہ سرپلس ہوگیا ہے جس سے روپے پر دباؤ کم ہوا ہے۔

گورنر اسٹيٹ بينک رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ ڈیجیٹل نظام ’’راست‘‘ کے ذریعے اب موبائل سے رقم منتقل کی جاسکے گی، کيش معيشت کرپشن کی لائف لائن ہے، نئے نظام سے بينکوں اور مالیاتی اداروں کو فائدہ ہو گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube