Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد:کم عمرموٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورزحادثات کاسبب بننےلگے

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 11 months ago

ہر ماہ 20افراد جاں بحق ہونے لگے

فیصل آباد میں کم عمر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز کی غفلت کے باعث ہر ماہ حادثات کے نتیجے میں 30کے قریب افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق رکشوں سے حادثات کے باعث ہر ماہ 30 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل رکشوں سے ہر ماہ 300 کے قریب حادثات ہوتے ہیں۔

انچارج ریسکیو آفیسر محمد عثمان کہتے ہیں کہ کم عمر بڑی وجہ ہے۔ یہ ٹریفک قوانین کی پیروی نہیں کرتے جس کی وجہ سے روزانہ 8/ 10 حادثات ہوتے ہیں۔ ان کے پاس لائیسنس نہیں ہوتا، غلط ڈرائیونگ کرتے ہیں اور اپنی جان سے بھی جاتے ہیں۔

شہر میں چلنے والے  70 ہزار سے زائد موٹرسائیکل رکشوں کے بیشتر ڈرائیورز بغیر لائیسنس کے ہیں جنہیں روکنا ٹریفک پولیس کے بس سے بھی باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube