ملک کے دیگرحصوں میں سرد اور خشک موسم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرد موسم ابھی مزید کچھ روز قیام کرے گا۔ سائبرین ہوائیں 3 سے 4 روز برقرار رہیں گی۔
موسم پر نظر رکھنے والے جواد میمن کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری میں سردی گزشتہ سال کی نسبت کچھ پوائنٹس پر زیادہ ہوگی۔ کراچی میں 17 سے 18 جنوری تک موسم کی شدت اور سردی میں مزید شدت آئے اور پارہ نیچے ہی جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سائبرین ہوائیں مزید 3 سے 4 روز چلتی رہیں گی۔ درجہ حرارت 5 اور 6 کے آپس پاس رہے گا، تاہم کھلے علاقوں میں پارہ 5 سے6 ہونے پر جو اس کی شدت محسوس کی گئی وہ صفر درجہ حرارت تھی۔
رپورٹ کے مطابق کچھ روز بعد موسم کی شدت میں کمی آئے گی اور درجہ حرارت 8 سے 9 چلا جائے گا مگر پورے جنوری ہمیں سردی کا مزہ چکنا پڑے گا۔
بارش سے متعلق جواد میمن کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 14،15 اور 16 تاریخ کو ہلکی بارش کی امید ہے مگر چونکہ یہ سسٹم کافی کمزور ہے تو بہت حد تک ممکن ہے کہ صرف ہلکی سی بوندا باندی ہی ہو۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پیر 11 جنوری کو کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت اور قلات میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ۔ گوادر میں درجہ حرارت 7 ، تربت 8، جیونی میں 5 ، سبی 4 اور نوکنڈی منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 13 اور گوادر میں 9 ریکارڈ کیا گیا۔
آج پیر 11 جنوری کو ملک کے ديگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔