مالک بھی کچھ نہ سمجھ سکا
کراچی میں کار سے لیپ ٹاپ چوری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس چوری کی خاص بات یہ ہے کہ کمسن چور نے کار کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر اندر سے صرف لیپ ٹاپ چوری کیا اور مالک کو ہکا بکا چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا۔
کار کے مالک نے گاڑی کھڑی کرنے کے بعد اپنے طور پر سینٹرل لاک کا بٹن دباکر سارے دروازے بند کردیے مگر کسمن چور نے ہاتھ کی صفائی سے مالک سمیت ٹیکنالوجی کو بھی بے وقوف بنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس وقت کار کا مالک سنٹرل کا بٹن دباتا ہے، اس سے ایک لمحہ قبل چور دوسری طرف کا پچھلا دروازہ ہلکا سا کھول کر گزر جاتا ہے۔ یوں کھلا دروازہ ’لاک‘ ہوجاتا ہے۔ نہ ٹیکنالوجی کو اس بات کا احساس ہوا کہ دروازہ کھلا ہو تو وہ لاک کیسے ہوسکتا ہے۔ نہ ہی مالک نے مڑکر دروازوں پر نظر ڈالی۔