تربت : دھماکے کی جگہ
بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے مین بازار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا سینما چوک پر فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی چاروں افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جب کہ متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔