Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

مریم نواز کو والد نے کوئٹہ جانے کی ہدایت کی

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2021 | Last Updated: 1 year ago

جب قومی قیادت نے تین دن تک کوئٹہ جانے سے اجتناب کیا تو مریم نواز نے اعلان کیا کہ وہ کوئٹہ جائیں گی۔ چوتھے روز ان کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی قیادت بھی ہزارہ برادری کے دھرنے میں پہنچ گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر علاقائی جماعتیں روز اول سے دھرنوں میں شریک ہوچکے ہیں۔

یہ سوال اٹھتا رہا ہے کہ مریم نواز نے اچانک فیصلہ کیوں کیا۔ ان کے بھائی حسن نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے مریم کو ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جانے کی ہدایت کی تھی۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ مریم نواز میاں نواز شریف کی ہدایت پر کوئٹہ گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہزارہ برادری کا دکھ بانٹ سکے۔ ان کو دلاسہ دے سکے اور ان کو گلے سے لگا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے وہاں جانے پر میں بطور بھائی فخر محسوس کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر پاکستانی ہزارہ برادری سے ایسے ہی اظہار یکجہتی کرے۔ ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے اور اس مشکل وقت میں ان کو محبت دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube