فوٹو: آن لائن
محکمہ موسميات نے کراچی میں آج 8 جنوری سے ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سائبرين ہوائيں بھی چليں گی جبکہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے بعد سندھ میں بھی دھند نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ 8 جنوری کی صبح شدید دھند کے باعث لاڑکانہ سے جامشورو آنے والی انڈس ہائی وے کو بند کر ديا گيا۔
لاڑکانہ اور خيرپور ميں شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہوگئی جبکہ نيشنل ہائی وے، انڈس ہائی وے اور مہران ہائی وے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔