Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

پنجاب پولیس نےایک من 16کلو منشیات برآمد کرلی

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2021 | Last Updated: 11 months ago
Police

فوٹو: آن لائن

پنجاب پولیس نے کوئٹہ سے لاہور اسمگل کی جانے والی 1من 16کلو منشیات برآمد کرلی۔

ایس اپی مظفرگڑھ جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اسمگل کی جانے والی ایک من 16کلو منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس اپی مظفرگڑھ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کا بین الصوبائی گینگ کوئلے سے بھرا ٹرک میں منشیات

اسمگل کرنی کو کوشش کررہا تھا۔ اسمگلروں کے خلاف کرمداد قریشی تھانہ میں تین الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

جاوید احمد نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے زریعے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر پولیس ٹیم کے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube