Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

ثنا اعجاز سمیت پی ٹی ایم کے 45 کارکن گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago

پشاور پولیس نے ڈاکٹر سید عالم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر پختون تحفظ موومنٹ کی رہنما ثنا اعجاز سمیت درجنوں کارکنوں کو کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسمبلی چوک سے پی ٹی ایم کے 45 کارکنان کو گرفتار کرکے شرقی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید عالم پختون تحفظ موومنٹ کے سنیئر رہنما ہیں۔ ان کو گزشتہ دنوں پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے خلاف آج پریس کلب سے صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جارہی تھی۔

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر ڈاکٹر سید عالم محسود کے بیٹے اور ثنا اعجاز سمیت دیگر کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے پی ٹی ایم کے خلاف پوری طاقت استعمال کر رہی ہے مگر ہم ان ہتھکنڈوں سے مشتعل نہیں ہوں گے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ ریاست سچ کو دبانے کیلئے کس حد تک گرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube