بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن،سابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
NAB online

فوٹو: آن لائن

بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز سے ذاتی عیاشی کرنے والے سابق سفیر بابر ہاشمی کے خلاف نیب نے کرپشن ریفرنس دائر کر دیا۔

اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کیساتھ ملکر کروڑوں کے غبن پر نیب نے احتساب عدالت سے سخت سزا دینے کی درخواست کر دی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بلغاریہ میں ایمبیسی کو حکومت پاکستان نے اپنے اخراجات کیلئے امریکی ڈالرز اور بلغارین لیوا میں رقوم فراہم کر رکھی تھی۔

سفیر بابر ہاشمی نے اکاؤٹنٹ طفیل قاضی کے ذریعے 96 ہزار امریکی ڈالر اور 45 ہزار سے زائد بلغارین لیوا نکلوائے مگر کوئی رسید جمع نہ کرائی جبکہ رقم مہنگے ہوٹلز میں قیام اور پارٹیوں پر خرچ کی گئی۔

سفارت خانے میں نئے اکاؤنٹنٹ کی تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا تو دفتر خارجہ نے معاملہ خود تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوایا جبکہ الزامات پر طفیل قاضی گرفتار کر لیا گیا۔

ریفرنس رجسٹرار آفس کی اسکروٹنی کے بعد باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube