Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

لاہور میں دن بھر بارش کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2021 | Last Updated: 1 year ago
Lhr night winter rain

فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج بھی دن بھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے ميں پارہ منفی 24 ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی سرد کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرات 8.5 ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube