Saturday, December 4, 2021  | 28 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد: اجرت مانگنے پر مستری پر تیزاب پھینک دیا

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2021 | Last Updated: 11 months ago

زخمی شخص 50 فیصد تک جھلس گیا

فیصل آباد میں مبینہ طور پر مالک مالکان نے اجرت مانگنے والے مستری پر تیزاب پھینک دیا جس سے ٹانگيں، بازو اور چہرہ جھلس گيا۔

علاقہ مکوآنہ میں مستری نے مالک مکان سے کام کرنے کی اجرت مانگی تو تلخ کلامی ہوگئی اور مالک مکان نے طيش میں آ کر مستری پر تیزاب پھینک دیا۔

مستری امجد کے مطابق میں رمضان نامی شخص کے گھر 3 ماہ سے کام کر رہا تھا۔ اس سے پیسے وصول کرنے گیا تو اس نے کہا کہ ایک گھنٹے بعد آکر لے جانا اور ایک گھنٹے بعد گیا تو اسنے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کا مقدمہ درج کرکے باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی 50 فیصد جھلسا ہے جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube