فائل فوٹو
حافظ آباد میں کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو جان سے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق شاہد نامی شخص اپنے چھوٹے بھائی جمشید کو کبوتر بازی سے منع کیا کرتا تھا، اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم جمشید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا۔