بلوچستان کے ضلع چاغی سےجعلی کرنسی کا کاروبارکرنے والےشخص کوگرفتارکرلیا گیا۔
لیویز کےمطابق کارروائی تحصیل دالبندین میں کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز کوئیک رسپانس فورس نے چھاپہ مار کر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے ایک ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی اور ایک موٹر سائیکل برآ مد کر لی ۔
ملزم کو مزید تفتیش کےلئے لیویز تھانہ دالبنیدن منتقل کر دیا گیا ہے