Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف کیخلاف اثاثوں کی تحقیقات کاآغاز

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 11 months ago

Amir Talal

نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور انکے والد سابق ایم این اے کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نیب عدالت ملتان نے 4 جنوری 2021 کو ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب نے تمام موجودہ اور سابقہ جائیداد کی خرید یا فروخت کیے جانے کی بھی تفصیلات مانگی ہیں اور اس حوالے سے نیب نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

تحقیقات عامر طلال گوپانگ ایم این اے، والد عاشق خان گوپانگ سابق ایم این اے اور انکے خاندان کے تمام افراد کے خلاف شروع کی گئیں۔

عامر طلال گوپانگ این اے 186 مظفرگڑھ سے ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube