Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

کابینہ کمیٹی کا چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2020 | Last Updated: 9 months ago

وفاقی وزیرفوادچوہدری نےکہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نےچینی کمپنی سائنوفارم سےویکسین خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی نےچینی کمپنی سائنوفارم سےویکسین خریدنےکا فیصلہ کیا ہے،ابتدائی طورپرسائنوفارم سے 12لاکھ ڈوزخریدی جائیں گی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ویکسین 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت لگائی جائینگی۔ انھوں نےمزید بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹربین الاقوامی طورپرمنظورشدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتوکرسکتاہے۔

ادھراین سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 58 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے۔24 گھنٹوں میں39،695 کرونا ٹیسٹ ہوئےجن میں سے2475 مثبت آئے۔

این سی او سی کےمطابق کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 10،105 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکرونا کیسزکی تعداد 34،537 ہوگئی جبکہ مجموعی کرونا کیسزکی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار715 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube