Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

اقراء یونیورسٹی کا بحریہ ٹاؤن کراچی میں نئے کیمپس کاافتتاح

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Dec 30, 2020 | Last Updated: 10 months ago

اقراء یونیورسٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں اپنے نئے کیمپس کا افتتاح کردیا۔ کراچی میں قائم نجی یونیورسٹی کا یہ چھٹا کیمپس ہے۔

کراچی میں نئے کیمپس کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا، اس کیمپس میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کے مختلف پروگرامز شروع کئے جائیں گے، جس میں بزنس ایڈمنسٹریشن، میڈیا سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں بانی اقراء یونیورسٹی حُنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ میں اس کیمپس کو دیکھ کر آج انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں کیونکہ یہ خوبصورت جامع مسجد بحریہ ٹاؤن کے ساتھ واقع ہے، ہمارا ایمان ہی ’اقراء‘ پر ہے یعنی “پڑھو! نام لے کر اپنے رب کا جس نے پیدا کیا۔” (القرآن)، یہ کیمپس ’پاکستان کا واحد‘ کیمپس ہوگا جہاں تعلیم اور ریسرچ کیلئے بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے غیرملکی فیکلٹی ممبروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپس کے افتتاح کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی پرائمری سے پی ایچ ڈی تک تعلیم فراہم کرنیوالی رہائشی سوسائٹی بن جائے گا۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا ہے کہ یہ کیمپس پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہوگا، جو بنیاد اور تعلیم و تحقیق میں سربلندی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

کیمپس کے نمائندے معید خالق خان کے مطابق طالب علموں کی سہولت کیلئے کیمپس فری شٹل سروس بھی فراہم کریگا جو کراچی میں مختلف مرکزی شاہراہوں تک جائے گی، اس کے ساتھ انتظامیہ جلد میڈیکل یونیوسٹی کا آغاز بھی کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube