Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

مظفرگڑھ: گندم چوری کے الزام میں 2نوجوانوں پر بدترین تشدد

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2020 | Last Updated: 11 months ago

مظفر گڑھ میں آٹا چوری کے مبینہ الزام میں چکی مالک نے 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی گئی۔

مظفر گڑھ کے علاقے شاہجمال میں آٹا چوری کا الزام لگاکر چکی مالک نے 2 نوجوانوں عامر اور کاشف کو رسیوں سے باندھ کر موٹر بیلٹ کے ذریعے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور 35 ہزار روپے رقم کی ادائیگی کے بعد انہیں الزام سے خلاصی ملی۔

نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں ایک شخص کو رسیوں سے بندھے نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کی مدعیت میں تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube