Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

حیدرآباد: ہراسانی کی شکایت کے اندراج میں مشکلات

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2020 | Last Updated: 10 months ago

ہیڈمحرر نے مقدمے کے اندراج کے بجائے نازیبا باتیں کیں،خاتون

کسی خاتون کو ہراسانی کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانا کوئی آسان کام نہیں، اس بات کا اندازہ حیدرآباد کے ایک حالیہ واقعے سے لگایا جاسکتا ہے جہاں ایک خاتون کو اس مقصد کیلئے ایک ہفتہ کوشاں رہنا پڑا تب کہیں جاکر ایف آئی آر درج ہوئی۔

حيدرآباد میں ایک لڑکی کو شکایت تھی کہ اسے ایک اوباش تنگ کرتا ہے اور اکثر اس کا راستہ روک لیتا تھا۔ مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے تھانے میں اس بات کی رپورٹ درج کرانی چاہی تو بجائے کیس رجسٹر کرنے کے ہیڈ محرر نے ان سے مبینہ طور پر نازیبا گفتگو کی۔

تاہم خاتون کی ایک ہفتے کی تگ و دو کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد نے معاملے کا نوٹس لیا اور بالآخر مقدمہ درج ہوا۔ مذکورہ ہیڈ محرر کو ایس ایس پی کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube