Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجگور میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ابرار احمد

پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ عیسیٰ زئی کے علاقے میں فٹبال گراؤنڈ کے باہر پیش آیا، جہاں 2 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ ختم ہونے پر لوگ باہر آرہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بی ڈی ایس کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، بارودی مواد زمین میں ایک گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ تخریب کاروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube