ایبٹ آباد تھانہ نواں شہر کی حدود اورش کالونی میں گیس لیکیج کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اورش کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کمروں میں گیس بھر گئی جس سے 2 افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
دونوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نذید احمد اور سلیم زمان کے نام سے ہوئی جو کہ آپس میں ہم زلف تھے۔