Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد ایئرپورٹ کا لاؤنج پانی سے بھرگیا

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 10 months ago

پائپ لائٹ ٹوٹنے سے پانی رسنا شروع ہوا، منیجر

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا لاؤنج ایک بار پھر پانی سے بھر گیا، پانی نکالنے کا کام جاری ہے، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل بھی ايئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے واقعات سامنے آچکے ہيں۔

منیجر نيو اسلام آباد  ایئرپورٹ کے مطابق معمول کی مرمت کے دوران پائپ لائن ٹوٹنے سے پانی رسنا شروع ہوگیا، پائن لائن کا ایک وال لیک کرگیا جس کے بعد پانی ايئر پورٹ کی چھت سے آبشار کی صورت گرنے لگا۔

پانی کا بہاؤ روکنے کيلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی، پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار نيو اسلام آباد ايئر پورٹ کی چھت ٹپک چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں کیا تھا جبکہ اگست 2020ء میں بارش کی وجہ سے ايئر پورٹ کی سيلنگ گرگئی تھی اور پانی لاؤنج ميں اکٹھا ہوگيا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube