Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

برطانیہ سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے لیےنیاہدایت نامہ

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2020 | Last Updated: 11 months ago

فائل فوٹو

برطانیہ سے پاکستان آنےوالے مسافروں پرعارضی سفری پابندی کے معاملے پر سول ايوی ايشن اتھارٹی نےخصوصی پرواز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں  کيلئے پابندی کا آغاز ہوگيا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بزنس،وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو برطانيہ سے وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔

اس کے لیے مسافروں کو72 گھنٹے پہلے کی کرونا منفی ٹیسٹ رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی۔وہ پاکستانی جن کے ورک اور فیملی ویزے اگلے 30دن میں ختم ہورہے ہیں انہيں واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

فلائٹس پر کام کرنے والےعملے کا برطانیہ سے پاکستان واپسی پر کرونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار ديا گيا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کےاہل خانہ بھی منفی کرونا ٹیسٹ دکھا کر آسکتے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube