Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

وفاقی کابینہ: مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 22, 2020 | Last Updated: 11 months ago

فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ایم کیو ایم نے تحریری طور پر تحفظات پیش کرنے کے ساتھ مردم شماری دوبارہ کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ کابینہ نے الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی منظور کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں سیاسی، معاشی اورسیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے مردم شماری پر وزراء کمیٹی کی رپورٹ، الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی منظور کرلی۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے مردم شماری رپورٹ کو مسترد کردیا۔ وفاقی کابینہ نے متحدہ کے اختلافی نوٹ کے ساتھ رپورٹ منظور کرلی۔

اختلافی نوٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئی مردم شماری فوری طور پر کروائی جائے۔

وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔ بااثر تجاوزات مافیا کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی لابی کسی وزیر کے ذریعے دباؤ ڈالے یہ قابل قبول نہیں، کسی وزیر کو کوئی لابی تنگ کرے تو وہ کابینہ کو یا مجھے الگ سے بتائے، فیصلے دباؤ میں نہیں، شفافیت اور میرٹ پر ہی کریں گے، وفاقی دارالحکومت کا گرین بیلٹ ایک ہفتے میں کلیئر چاہئے۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

کابینہ کو ملک میں کرونا کی حالیہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پی ڈی ایم کی تحریک اور سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

وفاقی کابینہ نے ٹربائن فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی درآمد، سی ڈی اے آرڈیننس 1980ء میں ترمیم، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس،زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ کی تشکیل نو اور ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کی بھی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ میں ساتویں مردم شماری کرانے کیلئے بھی بات چیت ہوئی، جس پر وزراء کی جانب سے رائے دی گئی کہ آئین کے تحت حکومت کسی بھی وقت مردم شماری کرواسکتی ہے، آئندہ مردم شماری میں مرکزی کردار نادرا کا ہونا چاہئے۔ وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے معاملے پر مزید مشاورت کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube