Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

آواران میں فورسز کا سرچ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Chaman Levies

فوٹو: اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ٹویٹر

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں فورسز نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے علاقے سے فرار کی کوشش کی، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز، شہریوں اور سرکاری تنصیات پر حملوں میں ملوث تھے، 2 روز قبل ملزمان کے حملے میں لانس نائیک اقبال شہید ہوگیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کی اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے، ملزمان کے قبضے اور ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube