Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

لاڑکانہ:سپاہی نے جان دے کر ڈکیتی ناکام بنادی

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 12 months ago

لاڑکانہ میں پولیس کے ایک سپاہی نے تن تنہا 3 ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈکیتی ناکام بنادی لیکن خود بھی شہید ہوگیا۔

پوليس کے مطابق تھانہ باقرانی کی حدود سرنھن موڑ کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکو چنگچی لوڈر چھین کر فرار ہونے ہو رہے تھے کہ نزدیکی پولیس پوسٹ پر مقرر اہلکار محمد رفیق بروہی نے اکیلے تینوں ڈاکئوں کا پیچھا کیا جس پر ڈاکو رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تاہم تعاقب کے دوران ڈاکو کی گولی لگنے سے محمد رفیق شہید ہوگیا۔

بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کی میت کو افسران نے کاندھا دے کر ایمبولینس میں رکھوایا اور ڈوکری اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا حوالے کیا۔ شہید اہلکار گاؤں عرض محمد بروہی کا رہائشی اور 7 بچوں کا باپ تھا۔ ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube