Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
X

vs

ہوم   > پاکستان

متحدہ عرب امارات کا شاہی وفدشکار کیلئے بلوچستان پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

متحدہ عرب امارات کا شاہی وفد نایاب پرندے تلور کے شکار کی غرض سے بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچ گیا

سرکاری حکام کے مطابق دالبندین ایئر پورٹ پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی، اعلیٰ سرکاری افسران نے ان کا استقبال کیا۔

دالبندین پہنچنے کے بعد شاہی وفد پولیس اور ایف سی کے سخت سیکیورٹی حصار میں نوکنڈی روانہ ہوگیا، جہاں ان کیلئے خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔

شاہی وفد بلوچستان میں قیام کے دوران نایاب پرندے تلور کا شکار کرے گا، وفد میں شیخ سلطان بن النہیان سمیت شاہی خاندان کے 11 افراد شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube