Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

کراچی کے سب سے بڑے ہوٹل کے3 ریسٹورنٹس سیل

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2020 | Last Updated: 11 months ago

ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائنگ جاری تھی

کراچی میں کرونا وائرس کے متعین ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کے سب سے بڑے ہوٹل کے 3 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ 19 دسمبر کی رات کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی ہدایات پر اسٹنٹ مختیارکار سول لائن اویس جتوئی نے ہوٹل پرل کانٹینٹل میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران پی سی ہوٹل کے 3 ریسٹورنٹس چاندنی، سکورا اور چائنیز ریسٹورنٹ تائی پان کو سیل کردیا گیا۔

پی سی ہوٹل میں قائم تینوں ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ کے باعث کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ شہری اور کاروباری ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہوٹل مالکان اور شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا خطرناک بیماری ہے، شہری احتیاط کریں اور آپس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا، اس کی خلاف کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube