کوئٹہ میں شہریوں نے 6 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور زدو کوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوردت سنگھ روڈ پر پیش آیا جہاں اہل علاقہ نے معروم عالم دین اور جامعہ مسجد سفیر کے خطیب قاری عبدالرحمان کی 6 سالہ پوتی 6 کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم امین افضل بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل خانہ اور شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور زدوکوب کرنے بعد پولیس تھانہ گوالمنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم امین افضل کو سول اسپتال کے جیل وارڈ میں منتقل کر دیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔