ٹنڈوجام: پولٹری فارم میں آتشزدگی، چوزے اور مرغیاں جل گئیں

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Poultry farm afp

فوٹو: اے ایف پی

ضلع حیدر آباد کی تحصیل ٹنڈو جام ميں پولٹری فارم میں آگ لگنے کے باعث فارم ميں موجود چوزے اور مرغياں جل کر مر گئيں۔

ٹنڈوجام کے ملحقہ گاؤں نور محمد شورو پر واقع پولٹری فارم میں مرغیوں کو سردی سے بچانے کے لیے جلتے ہوئے کوئلے شیڈ کے اندر رکھے تھے کہ تیز ہوا کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

فارم کے مالک دلدار شاہ کا کہنا تھا کہ فارم میں 15 لاکھ سے زائد کی مرغیاں اور سامان تھا۔

آگ بجھانے کے لیے میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئی تھیں مگر گاڑیاں نہ پہنچ سکیں۔ گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پایا مگر فارم میں موجود 4ہزار سے زائد چوزے اور مرغیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube