Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

وزيراعظم کی پسندیدہ وادی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago

حد نظر برف نے وادی کمراٹ کو چار چاندلگادیے

وزيراعظم عمران خان کی پسندیدہ وادی کمراٹ برف باری کے بعد سياحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

خیبر پختونخوا کے ضلعے بالائی دير میں سطح سمندر سے 8 ہزار ایک سو فٹ کی بلندی پر واقع اس حسین وادی میں ان دنوں سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے جو حد نظر تک پھیلی برف کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس وادی کے حسین نظارے اکثریت کی نظر سے اوجھل ہی تھے تاہم وزير اعظم پاکستان کی خصوصي توجہ کے بعد ترقی نے يہاں کا راستہ ديکھا تو سياح بھی بڑی تعداد ميں يہاں آنے لگے۔

ان دنوں مسلسل برفباری نے کمراٹ وادی اور گردو نواح کے علاقوں کے حسن کو چار چاند لگا ديے ہیں۔ یہاں ٹھنڈ اس قدر ہے کہ ہے کہ ہرے بھرے درختوں پر بھی پاني جم گيا ہے۔ اپنے باکمال حسن اور رفتہ رفتہ بڑھتی سہولیات کے پیش نظر یہ خوبصورت علاقہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی دعوت نظارہ دے رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube